Header Ads

پی ایس ایل فائنل،وزیراعلیٰ پنجاب نےاعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا

لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کرکٹ میچ لاہور میں ہونے یا نہ ہونے کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ دیں گے،اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سیکیورٹی کے بارے میں تجاویز لی جائیں گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے فائنل لاہور میں کرنے کااعلان کیاہے،تاہم اس حوالے سے حکومت پنجاب کا فیصلہ باقی ہے،جس کے بعد وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے گا

No comments

pakistan ultimate media . Powered by Blogger.